پاکستانی تنظيمِ اساتذہ برا ئے تدريسِ اُردو ﴿ پتا بتا﴾
(VISION) رہنما تصوّر
اردو کے اساتذہ اور طلباٴ کے ليے اردو کے سيکھنے ا ور سکھانے کا عمل بھر پُور شوق، شغف اور فخر کا مستقل اور موٴثر ذريعہ بن جائے (MISSION) رہنما مقصد
پتا بتا اُردو کی تدريس اور تعليم ميں مسلسل بہتری کے ليے مقامی، قومی اور عالمی سطح پر افراو اور اداروں کے ليےمختلف مواقع فراہم کرے گی اور موٴثر تدريسی وسائل تيار کرے گی۔
اوّلين ہدف :نرسری سے لے کر سيکنڈری تک کے اردو پڑھانے والے اساتذہ۔
ثانوی ہدف : طلباٴ، والدين، يونيورسٹی کی سطح پر اردو کےاساتذہ، اسکولوں کے منتظمين، مالکان، مصنّفين ، ناشران، اور پاليسی ساز۔
خصوصی مقاصد
– اردوکی تدريس کے معيار ميں مسلسل بہتری کے ليے اساتذہ کو جديد طريقوں اور وسائل سے متعارف کرانا۔
– اردو کے اساتذہ ميں اردو کی تدريس کے بارے ميں مثبت روّيوں کو فروغ دينا تاکہ و ہ اپنے کردار کو اعتماد اور احساسِ تفاخر کے ساتھ ادا کر سکيں۔
– اسکول کے اندر اور عام معاشرے ميں اردو زبان اور اردو اساتذہ کی عزت و احترام کی سطح کو بلند کرنا۔ تاکہ اردو اساتذہ کو کم از کم اتنی ہی اہميت اور توقير ملے جتنی ، مثال کے طور پر، انگريزی، سائنس اور رياضی کے اساتذہ کو ملتی ہے۔
– اردو کے اساتذہ کو تربيت دينے والے با صلا حيت اور تجربہ کار سہولت کاروں کی ٹيم تيار کرنا اور اس ميں مسلسل توسيع کرنا۔
– طلباٴ ميں اردوسيکھنے کے حوالے سے مثبت روّيوں کو فروغ دينا۔ طلباٴ ميں اردو کی مختلف اصنافِ سُخن پڑھنے، لکھنے ، بولنے اور سُننے کا شوق اورذوق پيدا کرنا۔
سرگرمياں اور پروگرام
– اردو اساتذہ کے ليے مختلف موضوعات پر ليے ورکشاپس اور مختصر کورسز ٕ﴿ ۵ تا ١۵ روزہ﴾ کاانعقاد۔
– وقتاً فوقتاً سمينار اور کانفرنس کا انعقاد جن ميں اردو کے اساتذائے کرام، ماہرين،مصنفین، اورمحققين، وغيرہ شريک ہونگے اور اپنے قيمتی تجربات سے شرکاٴ کو مستفيد کريں گے۔
– اسکولوں کو انکی درخواست پر مختلف معاملات ميں پيشہ وارانہ معاونت اور خدمات فراہم کرنا مثلاً ا ساتذہ کی تربيت، اور مختلف دستاويزات ﴿سليبس، سبق کی منصوبہ بندی، امتحانی پرچہ جات وغيرہ﴾ پر نطرِ ثانی اور/ يا تصحيح کرنا۔
– موسم گرما اور موسمِ سرما کی تعطيلات کے دور ان طلباٴ کے ليے کيمپ لگانا جہاں وہ اردو ميں اپنے بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی صلاحيتوں ميں ترقی اور نکھار لا سکيں ۔
– اردو اساتذہ کے ليے تدريسی مواد، وسائل اور معاونات کی تخليق اور تدوين ۔ يہ وسائل کاغذی شکل ميں بھی دستياب ہو نگے اور کمپيوٹر پر بھی۔ ان کے علاوہ آن لائن وسائل کی صورت ميں بھی دستياب ہونگے۔
– اردو اساتذہ کے ليے آن لائن فوَرم بنانا جہاں وہ اپنی تدريسی جدّتوں، دلچسپ سر گرميوں ، مسائل اور ان کے ممکنہ حل سےو دوسرے اساتذہ کو آ گاہ کر سکيں۔
ادارے کے طريقہٴ کار کی رہنمائی کے ليے کليدی اقدار اور اصول
ادارے کی سطح پر :
بحيثيت ايک تنظيم کے پتا بتا ، باہمی تعاون، وسائل اور مہارتوںميں دوسرے ا داروں
مثلاً (SPELT, ERI, TRC, TDC, ERDC……) کے ساتھ تبادلہ اور اشتراک کی افاديت پر يقين رکھتی ہے ۔
اور اس ضمن ميں قومی اور مقامی سطح پر موجود ديگر اداروں ، مثلاً اسکولوںٰ کالجوں اور يونيورسٹيوں کے ساتھ اشتراک اور تعاون کے مختلف راستے اور شکليں بروئے کار لائے گی۔
افراد کی سطح پر:
گريز کيا جائے گا
– غير ضروری مسابقت اور مقابلے کی ذہنيت سے
– طاقت اور اختيارات کی سياست ، اور وی آئی پی کلچر سے
حوصلہ افزا کی جائے گی
– باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی رشتوں کی
– ٹيم ورک کی، سب کو ساتھ لے کر چلنے والے جذبے کی
– ” سب جيت سکتے ہيں ” والے روّيے کی
– کام ميں عمدہ معيار، ديا نت داری، اورمقرّرہ وقت ميں کام پورا کرنےعادت کی



No Comments