EvolutionEvolution

پتا بتا کے زيرِ اہتمام کارگاہ کی رويئداد:اِملا کے دلچسپ طريقے

آج مورخہ ۸ ستمبر، بروز جمعرات پتا بتا کی جانب سےاردو اساتذہ کے ليے ايک کارگاہ منعقد کی گئی ۔ابولحسن اصفہانی روڈ ، گلشن اقبال، پر واقع عيسیٰ ليبارٹری کے سيمينار رُوم ميں منعقدہ اس اڑھائی گھنٹے پر محيط نشست کے کاردان زبير حسين شيخ تھے۔ اردو ميں اِملا کی موٴثر انداز ميں تدريس کے موضوع پر پيش کی جانے والی اس کارگاہ ميں کراچی کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے تقريباً چاليس ﴿۰۴﴾ اساتذہ نے شرکت کی۔ جناب ز بير شيخ نے بہت مؤثر انداز ميں اِ ملا کے مقاصد اور استعمال دونوں ميں روايتی انداز سے ہٹ کر جدّت اور وسعت ديتے ہؤےشرکا٫ کو نِت نئی سرگرميوں سے متعارف کرايا۔

مجموعی طور پر يہ کارگاہ اساتذہ کی بھر پوردلچسپی اور شرکت کی وجہ سے انتہائی کامياب رہی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاٴ ميں اسناد تقسيم کی گئيں اورچائے سے تواضع کی گئی۔

 

Participation of Urdu Teachers in SPELT Conference 2016

اسپيلٹ کانفرنس ميں اردو کے اساتذہ کی  شرکت  

اردو کے اساتذہ کرام  کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بتيسويں اسپيلٹ کانفرنس    کا انعقاد  ۲۹  اور   ۳۰    اکتوبر  کو کراچی ميں ہو رہا ہے۔ کانفرنس کا آغاز ۳۲ سال قبل انگريزی کے اساتذہ کی پيشہ وارانہ ترقّی اور تربيت  کے ليے کيا گيا تھا۔ليکن گزشتہ تقريباً دس برس سے سپيلٹ کے منتظمين نے اپنا دامن اردو کے معلّمّين کے ليے کشادہ کرتے ہوئے اس بين لاقوامی سطح کی کانفرنس کا ايک حصّہ  اردو کے پروگرام کے ليے مختص کر  رکھا ہے۔ اردو کے پروگرام ميں ماہرين کی جانب سے  کليدی مقالے پڑھے جاتے ہيں  اور مختلف موضوعات پر ورکشاپس منعقد کيے جاتے ہيں۔    تمام  اساتذہ کرام سے  درخواست ہے کہ  اس کانفرنس ميں بھر پور شرکت کريں اور اپنے ساتھی اساتذہ کو بھی  شرکت کے ليے تيار کريں۔ رجشٹريشن فارم اس پوسٹ کے ساتھ  موجود ہے۔    جو اساتذہ گرامی کانفرنس ميں ورکشاپ کرانے ميں دلچسپی رکھتے ہيں وہ کانفرنس کی رجسٹريشن کے علاوہ

    والا  فارم بھی پُر کريں۔           Call for Papers

            مزيد معلومات کے ليے  مندرجہ ذيل افراد سے رابطہ کريں

0300 3511315 ( Tahir Javed) | 0321 6782933 (Asim Subhan)

0345 8005875 (Shoaib Siddiqui) | 0333 2350803 (Zubair Sheikh)

Download Call for Papers Form      |     Download Conference Details

آيئے الفاظ کا جادو جگائيں

پاکستانی تنظيمِ اساتذہ برائے تدريسِ اردو ﴿پتا بتا﴾ نے جمعرات ،مورخہ ١۲ مئی ايک کارگاہ کا اہتمام کيا جس کا موضوع تھا “آيئے الفاظ کا جادو جگائيں”۔ شمالی ناظم آباد ميں واقع عيسیٰ ليبارٹری کے سيمينار رُوم ميں منعقدہ اس اڑھائی گھنٹے پر محيط نشست کے کاردان طاہر جاويد تھے۔ اردو ميں ذخيرہٴ الفاظ کی موٴثر انداز ميں تدريس کے موضوع پر پيش کی جانے والی اس کارگاہ ميں کراچی کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے تقريباً پچاس ﴿۵۰﴾ اساتذہ نے شرکت کی۔ سرکاری اور کم فِيس والے نجی اسکولوں کے اساتذہ کی شرکت کو ممکن بنانے کی غرض سےانتظاميہ کی جانب سے فِيس ميں کُلّی اور جزوی رعايت دی گئی۔مجموعی طور پر تقريباً تيس فيصد شرکاٴ نے اس سہولت سے فائدہ اُٹھايا۔انشااٴﷲ، يہ رعايتی اسکيم پتا بتا کی مستقل پاليسی کے طور پر اپنائی جاتی رہے گی۔
مجموعی طور پر يہ کارگاہ اساتذہ کی بھر پوردلچسپی اور شرکت کی وجہ سے انتہائی کامياب رہی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاٴ ميں اسناد تقسيم کی گئيں اورچائے سے تواضع کی گئی۔

PATA BATA – Opening Ceremony

آج پاکستانی تنظيمِ اساتذہ برائے تدريسِ اردو ﴿پتا بتا﴾کی افتتاحی تقريب کا انعقادشمالی ناظم آباد ميں واقع عيسیٰ ليبارٹری کے سيمينار رُوم ميں بڑے بھرپور انداز ميں ہوا۔
اس پروگرام ميں کراچی کے معروف تعليمی اداروں کے اردو کے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کچھ اسکولوں کے ڈائريکٹر اور پرنسپل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اردو زبان کے مختلف شعبوں ميں نماياں خدمات انجام دينے والی چند معروف شخصيات نے اس تقريب کی رونق ميں اضافہ کيا۔ ايولُوشن کے ڈائرکٹر پروگرامز شعيب صديقی نے تمام مہمانوں کو خوش آمديد کہا۔ طاہر جاويد نے شرکاٴ کو پتا بتا کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے ميں تفصيلات سے آگاہ کيا۔ پی ٹی وی کے اردو ڈراموں کے سنہری دور سے وابستہ معروف پروڈيوسر جناب منظر امام ، بچوں کی کتابوں کے مصنف منير راشد، اردو کی نصابی کتابوں کے مصنف علی اکبر، اور ٕای۔آر۔ڈی۔ سی کے ڈائرکٹر سلمان آصف صديقی نے اردو زبان کی ترويج اور ترقی کی اہميت ، اردو کی تدريس اور اردو کے اساتذہ کی تربيت کے مختلف پہلوٴوں پر روشنی ڈالی۔ اردو زبان کی مشہور اور مقبول شخصيت محترمہ ڈاکٹر عارفہ سيدہ زہرا اور انگريزی اساتذہ کی تنظيم اسپيلٹ کی روحِ رواں اور بانی رکن محترمہ ذکيہ سرور کے اردواسا تذہ کےاور تقريب کے شرکاٴ کے نام انتہائی حوصلہ افزا پيغامات پڑھ کر سنائے گئے جسے تمام شرکاٴ نے بہت پسند کيا۔ نظامت کے فرائض “ميرا اقبال”کی مشہور سيريز کے مصنف زبير شيخ نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام ديے۔ آخر ميں مہمانوں کا شکريہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عيسیٰ ليب کے جناب فرحان عيسیٰ عبداﷲ کو اس تقريب کے ليے سيمينار رُوم بلا معاوضہ پيش کرنے پر اعزازی تختی دی گئی۔تقريب کے اختتام پر مہمانوں کے ليے چائے کا اہتمام کيا گيا تھا۔ يوں اردو اساتذہ کےليے منعقدہ ايک يادگار محفل اختتام کو پہنچی

Pakistani Tanzeem-e-Usatizah Bara-e-Tadrees-e-Urdu `{`PATA BATA`}`

پاکستانی تنظيمِ اساتذہ برا  ئے  تدريسِ  اُردو  ﴿ پتا بتا﴾ 

 

 

 (VISION)  رہنما تصوّر 

اردو کے اساتذہ اور طلباٴ  کے ليے اردو  کے  سيکھنے ا ور سکھانے کا عمل بھر پُور    شوق، شغف  اور فخر کا مستقل اور موٴثر   ذريعہ بن جائے   (MISSION)  رہنما مقصد 

پتا  بتا     اُردو کی تدريس اور تعليم ميں مسلسل بہتری کے ليے  مقامی، قومی  اور عالمی سطح  پر  افراو  اور  اداروں کے ليےمختلف مواقع  فراہم کرے گی  اور موٴثر تدريسی وسائل  تيار  کرے گی۔

 

اوّلين  ہدف  :نرسری سے لے کر  سيکنڈری تک   کے اردو   پڑھانے والے  اساتذہ۔

ثانوی ہدف  :  طلباٴ، والدين، يونيورسٹی  کی سطح پر اردو   کےاساتذہ،   اسکولوں کے منتظمين،  مالکان، مصنّفين ، ناشران، اور پاليسی ساز۔

 خصوصی  مقاصد

–    اردوکی تدريس کے  معيار ميں مسلسل  بہتری کے ليے اساتذہ کو جديد طريقوں اور وسائل سے متعارف کرانا۔ 

–    اردو کے اساتذہ ميں اردو کی تدريس کے بارے ميں مثبت روّيوں کو فروغ دينا  تاکہ  و ہ   اپنے کردار کو اعتماد اور احساسِ تفاخر کے ساتھ ادا کر سکيں۔

–    اسکول کے اندر اور عام  معاشرے ميں اردو زبان اور اردو اساتذہ کی عزت و احترام کی سطح کو بلند کرنا۔ تاکہ  اردو اساتذہ کو کم از کم  اتنی ہی اہميت اور توقير ملے  جتنی ، مثال کے طور پر، انگريزی، سائنس اور رياضی کے اساتذہ کو ملتی  ہے۔

–    اردو کے اساتذہ کو  تربيت دينے والے با صلا حيت اور تجربہ کار سہولت کاروں کی ٹيم تيار کرنا اور اس ميں مسلسل توسيع  کرنا۔

–    طلباٴ ميں اردوسيکھنے کے حوالے  سے مثبت روّيوں کو فروغ دينا۔ طلباٴ  ميں اردو کی    مختلف اصنافِ سُخن  پڑھنے، لکھنے ، بولنے اور سُننے  کا شوق اورذوق  پيدا کرنا۔     

سرگرمياں اور پروگرام

–    اردو اساتذہ کے ليے  مختلف موضوعات پر   ليے ورکشاپس اور مختصر  کورسز ٕ﴿ ۵   تا   ١۵  روزہ﴾    کاانعقاد۔

–    وقتاً فوقتاً    سمينار اور کانفرنس کا انعقاد جن ميں اردو کے اساتذائے کرام،   ماہرين،مصنفین،   اورمحققين، وغيرہ  شريک ہونگے اور اپنے قيمتی تجربات سے شرکاٴ  کو مستفيد کريں گے۔

–    اسکولوں کو  انکی درخواست پر  مختلف معاملات  ميں  پيشہ وارانہ معاونت اور خدمات فراہم کرنا مثلاً  ا ساتذہ کی  تربيت،   اور مختلف  دستاويزات  ﴿سليبس، سبق کی منصوبہ بندی،  امتحانی  پرچہ جات وغيرہ﴾ پر نطرِ ثانی  اور/ يا تصحيح  کرنا۔

–    موسم گرما  اور  موسمِ سرما کی تعطيلات  کے دور ان  طلباٴ کے ليے  کيمپ لگانا   جہاں وہ  اردو  ميں اپنے بولنے،  پڑھنے اور لکھنے    کی صلاحيتوں  ميں ترقی اور  نکھار لا سکيں ۔

–    اردو اساتذہ  کے ليے تدريسی  مواد، وسائل  اور معاونات  کی تخليق اور   تدوين ۔ يہ وسائل  کاغذی شکل ميں بھی دستياب ہو نگے اور  کمپيوٹر پر بھی۔ ان   کے علاوہ  آن لائن وسائل کی صورت ميں بھی  دستياب ہونگے۔

–    اردو اساتذہ کے ليے  آن لائن فوَرم  بنانا جہاں وہ   اپنی تدريسی جدّتوں،  دلچسپ سر گرميوں  ، مسائل اور ان کے ممکنہ حل   سےو دوسرے اساتذہ   کو آ گاہ کر سکيں۔

 ادارے  کے طريقہٴ       کار کی رہنمائی کے ليے کليدی اقدار اور اصول

ادارے کی سطح   پر :                                                                                                                                                                               

بحيثيت ايک  تنظيم کے    پتا بتا ،  باہمی تعاون،   وسائل اور مہارتوںميں  دوسرے  ا داروں

مثلاً (SPELT, ERI, TRC, TDC, ERDC……)   کے    ساتھ تبادلہ اور   اشتراک  کی افاديت پر يقين  رکھتی ہے  ۔       

اور  اس   ضمن ميں قومی اور مقامی سطح  پر موجود ديگر اداروں ، مثلاً    اسکولوںٰ کالجوں  اور  يونيورسٹيوں  کے ساتھ اشتراک اور تعاون کے مختلف راستے اور شکليں  بروئے کار لائے گی۔        

افراد کی سطح   پر:  

گريز کيا جائے گا

–      غير ضروری مسابقت اور مقابلے کی ذہنيت  سے

–       طاقت اور اختيارات   کی  سياست ،  اور وی آئی پی   کلچر سے

  حوصلہ افزا  کی جائے گی

–    باہمی احترام  اور اعتماد پر مبنی رشتوں کی 

–    ٹيم ورک کی،  سب کو  ساتھ لے کر چلنے والے جذبے کی 

–    ” سب  جيت   سکتے   ہيں ”  والے  روّيے کی 

–    کام ميں عمدہ معيار،  ديا نت داری،   اورمقرّرہ  وقت ميں کام پورا کرنےعادت   کی

 

Say Hello!

For details and inquiry email us at info@web.evolution.com.pk