اسپيلٹ کانفرنس ميں اردو کے اساتذہ کی شرکت
اردو کے اساتذہ کرام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بتيسويں اسپيلٹ کانفرنس کا انعقاد ۲۹ اور ۳۰ اکتوبر کو کراچی ميں ہو رہا ہے۔ کانفرنس کا آغاز ۳۲ سال قبل انگريزی کے اساتذہ کی پيشہ وارانہ ترقّی اور تربيت کے ليے کيا گيا تھا۔ليکن گزشتہ تقريباً دس برس سے سپيلٹ کے منتظمين نے اپنا دامن اردو کے معلّمّين کے ليے کشادہ کرتے ہوئے اس بين لاقوامی سطح کی کانفرنس کا ايک حصّہ اردو کے پروگرام کے ليے مختص کر رکھا ہے۔ اردو کے پروگرام ميں ماہرين کی جانب سے کليدی مقالے پڑھے جاتے ہيں اور مختلف موضوعات پر ورکشاپس منعقد کيے جاتے ہيں۔ تمام اساتذہ کرام سے درخواست ہے کہ اس کانفرنس ميں بھر پور شرکت کريں اور اپنے ساتھی اساتذہ کو بھی شرکت کے ليے تيار کريں۔ رجشٹريشن فارم اس پوسٹ کے ساتھ موجود ہے۔ جو اساتذہ گرامی کانفرنس ميں ورکشاپ کرانے ميں دلچسپی رکھتے ہيں وہ کانفرنس کی رجسٹريشن کے علاوہ
والا فارم بھی پُر کريں۔ Call for Papers
مزيد معلومات کے ليے مندرجہ ذيل افراد سے رابطہ کريں
0300 3511315 ( Tahir Javed) | 0321 6782933 (Asim Subhan)
0345 8005875 (Shoaib Siddiqui) | 0333 2350803 (Zubair Sheikh)



No Comments